دبئی ائیرپورٹ: دنیا کامصروف ترین ائرپورٹ ، اعزاز برقرار

DubaiAirport.jpg

بین الاقوامی صارفین کی تعداد کے حوالے سے دبئی انٹرنیشنل نے دوہزار اٹھارہ میں آٹھ کروڑ اکانوے لاکھ مسافروں کے ساتھ مسلسل پانچویں سال دنیا کے مصروف ترین ائرپورٹ کا اعزار برقرار رکھا ہے۔مسافروں کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ کسٹمر سروس کے حوالے سے بھی دوہزاراٹھارہ دبئی ائیرپورٹ کے لئے ایک اچھا سال ثابت ہوا.

دبئی ائرپورٹس کی رپورٹ کے مطابق دوہزاراٹھارہ میں آٹھ کروڑ اکانوے لاکھ انچاس ہزار تین سو ستاسی مسافروں نے دبئی ائرپورٹ کو استعمال کیا جو دوہزار سترہ سے ایک فیصد زائد ہے۔

گزشتہ سال دودفعہ ائیرپورٹ پر آنے جانے والے مسافروں کی تعداد اسی لاکھ سے تجاوز کرگئی ،پہلی بار جولائی میں اٹھائیس لاکھ اور دوسری بار اگست میں مسافروں کی تعداد چوراسی لاکھ رہی جو ائیرپورٹ کی اٹھاون سالہ تاریخ کا مصروف تریں مہینہ تھا۔

امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق مسافروں کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے بھارت رہا جس کے مسافروں کی تعداد ایک کروڑ بائیس لاکھ اناسی ہزار چار سوپچاسی رہی۔

سعودی عرب چونسٹھ لاکھ اکہتر ہزار ایک سو بیالیس مسافروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا جبکہ برطانیہ باسٹھ لاکھ چوراسی ہزار سات سو اکہتر مسافروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

امریکہ کے بتیس لاکھ پانچ ہزار پانچ سو چوبیس جبکہ چھ فیصد اضافے کے ساتھ چین سے آنے والے مسافروں کی تعداد پینتیس لاکھ بارہ ہزار پچھہتر رہی۔چودہ اعشاریہ پانچ فیصد اضافے کے ساتھ روسی مسافروں کی تعداد پندرہ لاکھ تینتیس ہزار چھ سوچون رہی.

سال کے دوران پروازوں کی تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار دوسو اکاون رہی جو گزشتہ سال سے اعشاریہ تین فیصد کم ہے جبکہ فی پرواز مسافروں کی اوسط تعداد ایک اعشاریہ تین فیصد اضافے کے ساتھ دو سو چھبیس رہی۔

انتظار کا وقت دوہزاراٹھارہ میں اٹھائیس فیصد کم رہا جس کا سہرا ڈی ایکس بی کے جدید ترین آپریشنز کے ساتھ امیگریشن عمل کو تیز کرنے کے نصب کیے گئے سمارٹ گیٹس کو جاتا ہے.

ڈی ایکس بی سے دوہزار اٹھارہ کے دوران چھبیس لاکھ اکتالیس ہزار تین سو تراسی ٹن سازوسامان کی نقل وحمل کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اعشاریہ پانچ فیصد کم ہےجبکہ دوہزار اٹھارہ میں بیگز کی تعداد چار کروڑ اناسی لاکھ رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تین اعشاریہ ایک فیصد زیادہ ہے۔

دبئی ائرپورٹ کا بیگیجز سسٹم ایک سو پچھہتر کلومیٹر کے ساتھ دنیاکا سب سے طویل سسٹم ہے.

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top