گروپ ایم پاکستان کی جانب سے ملک کا پہلا آن لائن فیسٹیول

گروپ ایم پاکستان نے فوڈ پانڈا کے ساتھ ملک کا پہلا آن لائن فیسٹیول متعارف کرادیا ہے ۔’ غذائی تجارت ‘ میں اسے انقلاب سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

اس فیسٹیول کا ٹائٹل ’ پیپسی ‘ سے اسپانسرکیا ہے یوں اس آن لائن فوڈ فیسٹیول کا نام ’پیپسی آن لائن فوڈ فیسٹیول ‘ ہے۔

پیسی پچھلے پچاس سالوں سے پاکستان کے ایسے برانڈ کے طور پر اپنی پہچان رکھتا ہے جس سے ہر فرد اور ہر عمر کا فرد آشنا ہے۔ مارکیٹنگ ڈائریکٹر بیوریجرز پیپسی کو انک پاکستان سعد خان کا کہنا ہے کہ” پییسی کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار آن لائن فیسٹیول متعارف کرایا گیا ہے، یہ پاکستانی عوام کے لئے اپنی نوعیت کا ایک نیا اور یادگار تجربہ ہوگا ۔“

فیسٹیول کراچی میںفوڈ پانڈا کے ساتھ مل کر 29اپریل سے شروع ہونے جارہا ہے جو پانچ مئی تک جاری رہے گا۔ کراچی کے شہریوں کے لئے سات دنوں تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں متعدد برانڈز اور کھانوں کی خصوصی ڈیلز آفر کی جائیں گی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top