ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم ختم، زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا ملے گا


سعودی حکومت نے پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا، اب عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا اور عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان اور سعودی حکومت کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

سعودی حکومت نے پاکستان کو ای ویزا لسٹ میں شامل کرتے ہوئے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا،

عمرہ زائرین ای ویزے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے،

زائرین سعودی عمرہ کمپنی سے ہونے والے معاہدے کے مطابق اپنے ٹریول ایجنٹس کو پاسپورٹ جمع کرائینگے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top