دوماہ بعد پاکستانی پاسپورٹ تبدیل ہوجائے گا

E-Passport2.jpg

پاکستانی پاسپورٹ رواں سال جولائی تک تبدیل ہوجائے گا، پرانے پاسپورٹ کی جگہ امریکی معیار کا ای پاسپورٹ کا اجراء شروع ہوجائے گا جس کی تیاری مکمل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جولائی سے ای پاسپورٹ کا اجراء شروع کر دے گاجس کی پرنٹنگ لیزرہوگی۔

ڈائریکٹریٹ جنرل نے پاسپورٹ کی لیزر پرنٹنگ کرنے والی دو مشینیں فرانس سے امپورٹ کی ہیں اور جنہیں نصب کر لیا گیا ہے۔ اُن کی ٹیسٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بعض اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ای پاسپورٹ کا اجراء جون میں بھی شروع ہو سکتا ہے۔ ای پاسپورٹ کی لیزر پرنٹنگ والی مشینیں یومیہ کم و بیش 10ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ای پاسپورٹ کی پرننٹنگ میں سیاہی استعمال نہیں ہو گی تاہم یہمشینیں موجودہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی مشینوں کے مقابلے میں ایک پاسپورٹ بنانے میں بہت کم وقت لے گی ۔

امریکہ سمیت دنیا کے بہت سے ترقی یافتہ ممالک الیکٹرانک پاسپورٹ استعمال کررہے ہیں اور جولائی تک پاکستان میں ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top