صباقمر ’ہندی میڈیم‘ سے ’آؤٹ‘، کرینہ کپور ’ان ‘

Saba-Qamar.jpg

عرفان خان صحت مند ہوکر ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں لو ٹ آئے ہیں ۔ ان کی آمد کے ساتھ ہی یہ بات بھی یقینی ہوگئی ہے کہ سن 2017میں ریلیز ہونے والی ان کی سپر ہٹ فلم ’ہندی میڈیم ‘ کا سیکوئل بننا اب ممکن ہوجائے گا۔

فلم کے سیکوئل کی تصدیق خود اس کے پروڈیوسردنیش ویجان نے کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خبریں گردش میں ہیں کہ ’ہندی میڈیم ‘ سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صباقمر سیکوئل ٹو کا حصہ نہیں ہوگی بلکہ اب یہ رول کرینہ کپور اداکریں گی۔

اگرچہ کرینہ نے فلم ابھی تک سائن نہیں کی ہے لیکن خبریں گرم ہیں کہ فلمسازوں نے کرینہ کپور کو یہ رول آفر کیا ہے لیکن کرینہ ابھی اس پروجیکٹ کو کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہیں۔

اگر واقعی کرینہ کپور نے فلم سائن کرلی تو یہ عرفان خان کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

فلم کی کہانی ایک ایسے میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کا داخلہ شہر کے ایک مشہور انگلش میڈیم اسکول میں کرانا چاہتے ہیں لیکن داخلہ خود ان کے لئے ایک کڑا امتحان ثابت ہوتا ہے ۔

اپنی بچی کے ’بڑے ‘ اسکول میں داخلے کے لئے انہیں کیا کچھ کرنا پڑتا ہے اور کس حد تک ناکوں چنے چبانے پڑتے ہیں یہی اس فلم کا ٹریٹمنٹ ہے ۔

ہندی میڈیم سال 2017کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی جس نے بہت اچھا اور بڑے پیمانے پر بزنس کیا تھا ۔

عرنان خان کو اس فلم کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جبکہ فلم 4اپریل 2018کو چین میں بھی ریلیز کی گئی جہاں اس نے پہلے ہی دن تین اعشاریہ اڑسٹھ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

اسی سال ’ہندی میڈیم ‘کو سال کی دوسری بڑی فلم قرار دیا گیا ۔ اس کا مقابلہ عامر خان کی فلم ’سپراسٹار‘ سے تھا ۔

فلم کے ذریعے عرفان خان اور صبا قمر فلم بینوں پر اچھا تاثر چھوڑنے میں کامیاب رہے۔تاہم آنے وقت ہی اس بات کا فیصلہ کرسکے گا کہ کرینہ کپور اس رول کو اسی حد تک کامیاب بناسکیں گی جس طرح صبا قمر نے بنایا تھا یا نہیں۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top