مائرہ خان، گل پانڑا اور ثنا جاوید ، پی ایس ایل کے پر کشش چہرے

MahiraKhan.jpg

کھیل اور گلیمر کا براہ راست کوئی واسطہ ہے یا نہیں یہ بحث اب بے معنی ہوکر رہ گئی ہے کیوں کہ اب کھیل کے ہیرو فیشن کی دنیا کے ماڈل ہیں اور فیشن یا انٹرٹیمنٹ کے ستارے اب کھیل کو پروموٹ کررہے ہیں۔

اس کی تازہ مثال پی ایس ایل سیزن فور میں نظر آنے والے وہ گلیمرس چہرے ہیں جو پرکشش تو ہیں ہی ساتھ ہی وہ پورے سیزن میں مختلف ٹیموں کےایمبیسیڈر ز بھی ہیں ۔

ان میں بھارتی و پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی ہیروئن مائرہ خان ، سنگر گل پانڑا اور ثنا جاوید شامل ہیں۔ یہ تینوں نام اور چہرے آپ کو پورے سیزن فور میں ٹیموں کی پروموشن اور انہیں سپورٹ کرتے نظر آئیں گے ۔

مائرہ خان سیزن تھری میں ’پشاور زلمی‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر تھیں اور وہی اب پی ایس ایل سیزن فورمیں بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈرہوں گی۔

اس بات کا اعلان پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہفتے کو کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’میں ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر ’زلمی فیملی‘ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top