یاسر شاہ کی ویڈیو پر تنازع جاری

Dhoop-Kinaray_L.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یاسر شاہ اور عمر اکمل ان دنوں سوشل میڈیا پر الگ الگ گردش کرتی ویڈیوز کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں۔اگرچہ ان ویڈیوز کو سامنے آئے کئی دن گزر چکے ہیں لیکن خبروں میں ان کے چرچے تاحال جاری ہیں۔

خبر وں میں یہ معاملہ اس قدر ‘عام ‘ہوا کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی آسٹریلیا سے سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان واپسی پر ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں ان ویڈیوز کا ذکر اور اس سلسلے میں وضاحت پیش کرنا پڑی۔

ان میں سے ایک ویڈیو قومی کرکٹر اور بالر یاسر شاہ اور دوسری عمر اکمل کی ہے ۔یاسر شاہ کی ویڈیو میں انہیں ایک غیر ملکی سنگر کے ساتھ گانا گاتے دیکھاجاسکتا ہے ۔

یاسر شاہ نے پی سی بی کو وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک شاپنگ مال میں موجود تھے کہ ایک خاتون ان کے پاس آئی اور منت سماجت کرکے مجھے ویڈیو بنوانے پر مجبور کردیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جانب سے ایسے غیرذمہ دارانہ طرز عمل پر یاسر شا ہ کو تنبیہ کی گئی ہے اور مستقبل میں محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری ویڈیو عمر اکمل نے شیئر کی ۔ یہ ویڈیو ایک پارٹی سے متعلق تھی ۔ گو کہ اسے فورا ہی حذف کردیا گیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل پربغیر بتائے رات دیر تک ہوٹل سے باہر رہنے پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

ان دیڈیوز کے سامنے آنے کے بعد جب مکی آرتھر سے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے سوالات کئے تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود یہ ویڈیوز نہیں دیکھیں البتہ کسی اور کی معرفت انہیں اس کا علم ہوا ۔

ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کو مزید سخت کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر سوشل میڈیاکا استعمال محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

بورڈ حکام کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق نئے ضابطہ اخلاق کے تحت قواعد و ضوابط اور پابندیوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگااور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

“Mai Sirf Tera Raho Ga” #YasirShah #TikTok pic.twitter.com/J8ZDF7CK32— Thakur (@ThakurHassam) April 1, 2019

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top