دھوپ کنارے اب سعودی عرب سے نشر ہوگا

پاکستان کامقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘دھوپ کنارے ‘وہ پہلا ڈرامہ ہوگا جو سعودی عرب کے ٹی وی چینلز سے جون میں عربی زبان میں ٹیلی کاسٹ ہوگا۔

” دھوپ کنارے ”کے بعدشہزاد خلیل کی پروڈیوز کردہ ڈرامہ سیریل ”تنہائیاں ” سعودی عرب بھیجی جائے گی۔

پاکستان ٹیلی وژن کی ڈائریکٹر بین الاقوامی تعلقات شازیہ سکندرنے وائس آف امریکہ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ” ڈرامے کو ٹرانسلیٹ کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ”

پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ ہفتے سعودی وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ۔

اس ملاقات میں دونوں وزرا کے درمیان فلم اورڈرامہ، پروڈکشنز میں تعاون بڑھانے کے لئے ورکنگ گروپ کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

ساتھ ہی پاکستانی فلموں کو سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی سعودی ائیر لائن میں دوران پرواز دکھائے جانے پر بھی بات ہوئی تھی۔

ملاقات میں جہاں اور معاملات طے پائے تھے وہیں اس حوالے سے بھی حتمی بات چیت کی گئی تھی کہ پی ٹی وی اپنے مقبول ڈرامے عربی میں ڈبنگ یا سب ٹائٹلنگ کے ساتھ سعودی چینلز کو دے گا۔

اس حوالے سے ”دھوپ کنارے ” اور ‘تنہائیاں ” کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔

دھوپ کنارے پاکستان ٹیلی ویژن سے سن 1987 میں نشرہوا تھا اور اس کی نمایاں کاسٹ میں راحت کاظمی، مرینہ خان، کہکشاں اعوان ، بدر خلیل، قاضی واجد، ساجد حسن، حمید وائیں، عذرا شیروانی، ارشد محمودوغیرہ شامل تھے ۔ اسے حسینہ معین نے لکھا تھا جبکہ پروڈیوسر ڈائریکٹر ساحرہ کاظمی تھیں۔

‘ تنہائیاں ‘ آج بھی پی ٹی وی کا کلاسک ڈرامہ کہلاتا ہے ۔ پی ٹی وی سے سن 1985 سے یہ نشر ہوا تھا۔ اس کی کاسٹ میں آصف رضامیر، شہناز شیخ، مرینہ خان ، بہروز سبزواری، قاضی واجد، عذرا شیروانی، یاسمین اسماعیل، جمشید انصاری شامل تھے ۔

سن 90پی ٹی وی کے عروج کا دور تھی اور ان ڈراموں کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ نشرر کے وقت یعنی رات آٹھ بجے شہر بھر کی سڑکوں پر سناٹا چھاجاتا تھا اور جو لوگ گھر پر نہیں ہوتے تھے وہ دکانوں، مارکیٹس اور ہوٹلوں میں جاکر یہ ڈرامے دیکھا کرتے تھے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top