سری لنکن کپتان نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر گرفتار

Dimuth-Karunaratne-VC.jpg

سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دیموتھ کرونارتنے کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے اسی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے رکشا کی طرح کی ایک تھری وہیلرگاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔

واقعہ سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں پیش آیا۔ تصادم سے گاڑی کے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سری لنکن کرکٹر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ 30سالہ کرونارتنے آج کسی وقت عدالت میں پیش ہوں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بورڈ کی جانب سے اپنے طور پر بھی انکوائری کرنے کا کہا ہے ۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے ضروری ایکشن لے گا۔

کرونارتنے نے نہ صرف فروری میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے والی سری لنکن ٹیم کی قیادت کی تھی بلکہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کے لئے قومی سلیکٹرز کی نظریں ان پر جمی ہیں۔

سری لنکن ٹیم گزشتہ سال سے نظم وضبط کے مسائل کا شکاررہی ہے لیکن کرونارتنے نے کسی بھی سنجیدہ نوعیت کے تنازع سے خود کو دور رکھا ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top