پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی کون ہیں؟

Abid-Ali.jpg

یہ ہیں۔۔عابد علی۔۔!!پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین۔ ۔۔جنہوں نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلا اور پہلے ہی ون ڈے میں یہ کارنامہ انجام دے دیا جبکہ عالمی سطح پر نظر ڈالیں توعابد علی اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری کرنے والے دنیا کے 15ویں بیٹسمین ہیں ۔

مسلسل تین ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو مشکلات کا سامنا تھا ، اس صورتحال میں عابد علی نہ صرف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے بلکہ ٹیم میں سب سے زیادہ 112رنز بنانے کا کارنامہ بھی انہی کے نام رہا۔

پہلے میچ میں پہلی سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز سلیم الٰہی کے پاس ہے جنہوں نے 1995میں سری لنکا کے خلاف گوجرانوالہ میں سنچری اسکور کی تھی ۔

اس صف کے دوسرے کھلاڑی ہیں امام الحق جنہوں نے18اکتوبر 2017کو سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں 100رنز اسکور کئے اور اب عابد علی تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے پہلے میچ میں پہلی سنچری اسکور کی۔

اس حوالے سے ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ عابد علی کو آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کو ہونے والے چوتھے ون ڈے میچ میں امام الحق کی جگہ کھلایا گیا ۔ ان کی ٹیم میں آمد اچانک ہوئی جس کی شاید انہیں خود بھی امید نہ ہو۔ امام الحق کو اچانک ٹمپریچر ہونے کی وجہ سے میچ سے کچھ دیر پہلے ڈراپ کرنے اور ان کی جگہ عابد علی کو لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کارنامے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فوری طور پر ٹویٹر پیغام کے ذریعے عابد علی کو مبارک باد دی۔

سلیم الٰہی نے پہلے میچ میں 102رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے لیکن امام الحق 100رنز کے اسکور پرہی آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ عابد علی نے 112رنز بنائے جس کے بعد انہیں پہلے ٹیسٹ میں اب تک کی پہلی طویل ترین سنچری بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔ اس سنچری میں انہوں نے 9چوکے مارے اور کل 119بالز کا مقابلہ کیا۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top