شہر زیر سمندربسیں گے ، آبدوز پر سفر ہوگا

Future.jpg

مستقبل کیسا ہوا؟ سن 2030میں دنیا کیسی ہوگی؟ سب سے بڑا مسئلہ کیا ہوگا؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کے حیرت انگیز جوابات دیئے ہیں ایک برطانوی نوجوان نے ۔ نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں کینیڈا۔۔ امریکا اور میکسیکو میں شامل ہوجائے گا اور تینوں ملکر ایک نیا طاقتور ملک تشکیل دیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مستقبل سے آنے والے نوح نامی نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آلودگی ایک مسئلہ بن جائے گی جس کے باعث بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے ہوں گے۔اور دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہوگا

ٹائم ٹریولر نوح نے یوٹیوب کے چینل ایپکس ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ لوگ خلا کے دورے کریں گے اور وہیں رہائش بھی اختیار کریں گے جبکہ زیر سمندر بھی شہر آباد ہوں ہیں۔

ٹائم ٹریولر کا کہنا تھا کہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آلودگی ایک مسئلہ بن جائے گی جو ہمیں مستقبل میں کچھ منفرد اور عجیب طریقوں سے زندگی گزارنے پر مجبور کرے گی۔

نوح نے دعویٰ کیا کہ اصل میں وہ خود زیر سمندر آباد شہروں میں سے ایک کا دورہ کرچکے ہیںجو بہت کمال کا شہر ہے۔

نوح نے بتایا کہ مستقبل میں لوگ آبدوز سے سفر کریں گے جو آپ کو ایک بہت بڑے مگر زیر سمندر آباد شہر لے جائے گی ۔ یہ شہر ہر اس چیز سے مزین ہوگا جو زمین پر موجود ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top