این ای ڈی میں سورتی کمپیوٹر لیب کا افتتاح

NEDd.jpg

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے تحت تعلیمی اداروں اور ٹیکسٹائل صنعتوں کے باہمی تعلقات کی پالیسی کے تحت ‘سورتی کمپیوٹر لیب’ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح سورتی انٹرپرائزز کے ڈائریکٹر اسد سورتی اور نرگس سورتی نے کیاجو ٔتقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے۔

این ای ڈی کی ترجمان کے مطابق سورتی انٹرپرائزز کے اشتراک سے قائم یہ لیب مکمل طور پر پیشہ وارانہ ہے جس سے طا لب علموں کو جدیدسافٹ وئیرز کی تیاری کے لئے درکار جدید معلومات اورڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی سہولتیں حاصلہوسکیں گی۔

اس موقع پروائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعلیمی اداروں اور ٹیکسٹائل صنعتوں کے باہمی تعلق کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ لیب اپنی اہمیت کے لحاظ سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

تقریب میں پرووائس چانسلر ڈاکٹرمحمد طفیل جوکھیو اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ طالب علموں کی بھی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top