فہیم اشرف کو بھی آرام دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف عرب امارات میںون ڈے سیریز کے باقی میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد کیا ہے جو 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلزمیں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 سے پہلے فرنٹ لائن کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔

فہیم اشرف نے جمعہ کو شارجہ میں پہلے ایک روزہ میچ میں 28 رنز بنائے تھے اور ایک وکٹ لی تھی جبکہ اتوار کو دوسرے ون ڈے میں 14 بنائے تاہم وہ کوئی وکٹ نہیں لے پائے تھے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیریز کے لئے فہیم اشرف کا متبادل طلب نہیں کیا جائے گا کیونکہ پانچ فاسٹ بولرز محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، محمد حسنین اور عثمان شنواری پہلے ہی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے باقی تین میچز ابوظہبی اور دبئی میں 27، 29 اور 31 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں آسٹریلیا کو دو۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی بیٹسمینوں کی شاندار کارکردگی کے باعث دونوں میچوں میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ، آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کپتان آرون فنچ نے دونوں میچوں میں سنچری اسکورکی۔ دوسرے ون ڈے میں ناقابل شکست 153رنز ان کے کیریئر کا بہترین اسکور ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو ٹرینٹ برچ میںویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گا، اس سے قبل پاکستان انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی 20 اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گا۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top