گوگل ویڈیو گیم اسٹریمنگ کا اعلان

دنیا کے سب سے بڑے اور مشہور سرچ انجن’ گوگل’ نے باضابطہ طور پر ویڈیو گیم اسٹریمنگ سروس کا اعلان کردیا۔

اس سروس کے لیے خصوصی گیم کنسول یا تیز رفتار کمپیوٹرز کی ضرورت نہیں بلکہ عام لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر یہ گیم کھیلے جاسکیں گے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اسٹریمنگ کی تمام تر بھاری پروسیسنگ کا کام اس کے سرور پر ہوگا اور یوں عام افراد بہت سکون سے گیم کھیل سکیں گے۔

گیمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے سروس میں موجود کوئی بھی گیم فوری طور پر کھیلا جاسکے گا اور جس کے لیے گیم خریدنے اور ڈان لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

سان فرانسسکو میں گیم ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوگل سے وابستہ فِل ہیرسن نے کہا کہ اسٹیڈیا (STADIA)فوری طور پر گیم تک رسائی کو یقینی بناتی ہے جو ایک کلاڈ سروس ہے۔ اس کے گرافک کی پروسیسنگ اور رینڈرنگ کا سارا عمل گوگل ڈیٹا مراکز پر ہوتا ہے اگرانٹرنیٹ رابطہ اچھا ہو تو گیم اسموتھلی جاری رہتا ہے۔

اسٹیڈیا سروس کے ذریعے کھلاڑی ایک گیم کمپیوٹر پر شروع کرکے اسے لیپ ٹاپ یا پھر اسمارٹ فون پر بھی جاری رکھ سکتا ہے ۔ اس دوران گیمنگ کا عمل جاری رہے گا یہاں تک کہ گیم کو برازر میں بھی کھیلا جاسکتا ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top