انوکھی شادی،دولہا قیدی،جیل بنا شادی ہال

knot-in-prison.jpg

سعودی جیل ‘الحائر’ میں ایک قیدی کی شادی د ھو م دھام سے کی گئی حتیٰ کہ اخراجات بھی جیل انتظامیہ نے برداشت کئے جبکہ رخصتی کے موقع پردولہا دلہن کونقدی کے علاوہ تحائف بھی پیش کئے گئے۔

ریاض میں واقع جیل ‘الحائر’ میں نہایت دھوم دھام سے ہونے والی اس شادی کی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔

مارچ 2016 میں بھی ایک اور قیدی کی اسی طرح کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں جیل انتظامیہ کی طرف سے تمام انتظامات کئے گئے۔

دولہا قیدی کو اس وقت کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف کی طرف سے نقد رقم کے علاوہ تحائف بھی دیئے گئے۔

ریاض کی مرکزی جیل کا نام الحائر ہے۔ یہ ریاض شہر سے 29کلو میٹر دورواقع ہے۔ اس کا افتتاح1983 میں ہوا تھا۔حکومت اسے جیل کے بجائے اصلاحیہ کا نام دیتی ہے۔

اصلاحیہ سے مراد وہ مقام ہے جہاں منحرف لوگوں کی اصلاح کی جاتی ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top