‘پروجیکٹ غازی ‘ کی تشہیری مہم

لاہور میں ہمایوں سعید اور سائرہ شہروزکی فلم ‘پراجیکٹ غازی ‘کی پروموشن جاری ہے ۔ اس حوالے سے گزشتہ رات انہوں نے بلاگرز اور میڈیا نمائندوں سے سینما ہالز میں ملاقات کی۔

سپر ہیرو سائنس فکشن فلم ‘ڈسٹری بیوشن کلب ‘کے پلیٹ فارم سے جمعہ 29مارچ کو سینماہالز کی زینت بنے گی۔

جدید ٹیکنالوجی سے سجی اس نئی فلم’پراجیکٹ غازی’کی تشہیری مہم آخری مرحلے میں ہے۔ اسی مناسبت سے ڈسٹری بیوشن کلب نے اتوار کی شب اور پیر کی سہ پہر لاہور کے مقامی سینماگھروں میںفلم کی اسٹار کاسٹ سے بلاگرز اور میڈیا نمائندوں سے ملاقات کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر فلم کے لیڈ اسٹار ہمایوں سعید، سائرہ شہروز، ڈائریکٹر سید محمد علی شاہ اورڈسٹری بیوٹر شیخ عابدرشید موجود تھے۔

ہمایوں سعید اور سائرہ نے فلم کی پروڈکشن اور موضوع کے حوالے سے بلاگرز اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ پراجیکٹ غازی منفرد آئیڈیا اور جدیداسپیشل ایفیکیٹس پر مبنی ہے جس میں تمام کرداروں کو یکساںاہمیت دی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پوسٹ پروڈکشن کے دوران تمام پہلوں پر بطور خاص توجہ دی گئی تاکہ فلم کو معیاری بنایا جاسکے تاکہ فلم دیکھنے والے بھی پوری طرح انٹرٹین ہوسکیں۔

اس موقع پر فلم بینوں کی بھی بڑی تعداد وہاں اکھٹا ہوگئی جنہوں نے اپنے پسندیدہ ستاروںکے ساتھ دل کھول کر سیلفیاں بھی لیں۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top