کراچی میں شادی کی تقریبات پر رات گیارہ بجے کے بعد پابندی

Hall.jpg

کراچی میں شادی کی تقریبات پر رات گیارہ بجے کے بعدپابندی ہو گی جو ہالز گیارہ بجے تک بند نہیں ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی اورانہیں سیل کردیا جائے گا۔

یہ مہم دو ہفتہ بعد شروع ہوگی۔ انتظامیہ پولیس اور بلدیاتی ادارے کارروائی میں حصہ لیں گے۔

اس سلسلے میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنروسطی فرحان غنی،مختلف اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جی ویسٹ،دیگر سینئر پولیس افسران، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران اوردیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس نے کراچی میں رات دیر تک شادی کی تقریبات کے انعقاد کی وجہ سے پیدا ہونے مسائل کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ شادی کی تقریبات کے لئے زیادہ سے زیادہ گیارہ بجے تک اجاز ت ہوگی ۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top