مساجد پر حملوں کے بعد ‘فیس بک’ اور’ گوگل’ کی آمدنی کم

FG.jpg

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشت گرد حملوں کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹس ‘فیس بک’ اور ‘گوگل’ کی آمدنی کم ہوگئی ہے ۔ کمی کی بنیادی وجہ حملوں کے تناظر میں متعدد برانڈز نے’ فیس بک ‘اور’ گوگل’ سے اپنے اشتہارات ہٹا لئے ہیں۔

جن برانڈز نے اپنے اشتہارات ان دونوں سائٹس سے ہٹائے ہیں ان میں ‘اے ایس بی بینک’، ‘اے این زیڈ بینک’،’ ٹی ایس بی’، ‘ویسٹ پیک’، ‘کیوی بینک’، ‘بی اینڈ زیڈ’،’ برگر کنگ’ اور’ لوٹو ‘نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

کرائسٹ چرچ میں آسٹریلوی دہشت گرد فائرنگ کی ویڈیو کو فیس بک پر 17منٹ تک براہ راست نشر کرتا رہا ۔ یہ ویڈیو واردات کے چند گھنٹوں بعد ہی دیگر سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر بھی شیئر کردی گئی۔

اسی سبب فیس بک کو ریگولیٹرز کے بڑے دبائو کا سامنا ہے ۔برطانیہ میں کمپی ٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کو ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ مارکیٹ کی چھان بین کا حکم دیا گیا ہے جس کا گزشتہ سال آمدنی کا حجم 13.1 ارب پائونڈ اسٹرلنگ رہا جو رواں سال بڑھ کر 14.4 ارب پائونڈ اسٹرلنگ ہونے کی توقع ہے۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top