پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے جمعہ کو شارجہ میں ہوگا

Pak-Vs-Aut.jpg

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت 6 کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا ہے، سرفراز کی جگہ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، شعیب ملک، عماد وسیم، فہیم اشرف،محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان اب تک 98ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں62 فتوحات کے ساتھ آسٹریلیا کا پلہ بھاری ہے جبکہ پاکستان نے 32میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ایک میچ برابر رہا جبکہ تین کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کھیلی جاچکی ہیں،جن میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔

آخری مرتبہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 2002 میں سیریز جیتی تھی، پاکستان نے وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو اُس کی سرزمین پر 2-1سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی میچ میں سب بڑا مجموعہ 7وکٹوں کے نقصان 369رنز ہے جو آسٹریلیا نے 26جنوری 2017ءکو ایڈیلیڈ میں بنایا تھا، جبکہ سب سے کم اسکور 108رنز ہے جو پاکستان نے 30اگست 2002ء کو نیروبی میں بنایا۔

کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی جیت آسٹریلیا کی 224رنز سے کامیابی ہے، اس میچ میں آسٹریلیا نے جیت کے لئے 333رنز کا ہدف دیا تھا جواب میں پاکستان کی ٹیم 108رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

سب سے کم مارجن سے جیت بھی آسٹریلیا ہی کے نام رہی ، 12اکتوبر2014ء کو ابوظبی میں پاکستان کو ایک رن سے شکست دی تھی، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 232رنز بنائے، جواب میں پاکستان ٹیم نے 231رنز بنائے۔

پاکستان نے 20فروری1990ءکو سڈنی میں آسٹریلیا کو 2رنز سے شکست دی تھی،پاکستان کے 221رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 219رنز بنائے تھے۔

دونوں ملکوں کے چار کھلاڑی ایسے ہیں جو ایک دوسرے کے خلاف ہزار یا اُس سے زائد رنز بناچکے ہیں، رکی پونٹنگ (1107)، جاوید میانداد(1019)،محمد یوسف(1016)اور اسٹیو وا نے (1003)رنز بنائے ہیں۔

بیٹسمینوں کی سب سے بڑی انفرادی اننگز میں پہلے 10نمبر پر آسٹریلوی کھلاڑی ہیں،سب سے بڑی اننگز ڈیوڈ وارنر نے 26جنوری 2017ء کو ایڈیلیڈ میں 179رنز کی کھیلی، آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا سب سے بڑااسکور کامران اکمل کے 116رنز ناٹ آؤٹ ہیں، جو انہوں نے 3مئی 2009ء کو ابو ظبی میں کھیلی۔

سب سے زیادہ سنچریوں میں بھی آسٹریلوی کھلاڑیوں کو برتری حاصل ہے، اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، اینڈریو سائمنڈ اور مائیکل کلارک2،2 سنچریاں بناچکے ہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ظہیر عباس نے 2سنچریاں اسکور کی ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم، محسن خان، کامران اکمل، محمد یوسف، سعید انور اور اعجاز احمد نے ایک، ایک سنچری بنائی ہے۔

سب سے زیاد ہ صفر پر اعجاز احمد اور شاہد آفریدی 6،6 مرتبہ آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور اسٹیو وا 4،4مرتبہ بغیر اسکور کیے پویلین لوٹے۔

شاہد آفریدی اور وسیم اکرم بالترتیب 27اور 26چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین ہیں۔کسی ایک اننگز میں سب سے زیادہ مائیکل ہیڈن نے 6چھکے لگائے۔

بولرز کی بات کی جائے تو پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز 67وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر ہیں،اُن کی بہترین بولنگ 22رنز دے کر پانچ وکٹیں ہے۔

آسٹریلیا کے گلین مک گرا نے 57وکٹیں حاصل کیں۔شاہد آفریدی 49وکٹوں کے ساتھ تیسرے کامیاب بولر ہیں۔

ایک اننگز میں کسی بھی بولر کی بہترین کارکردگی شاہد آفریدی اور وقاریونس کی ہے، انہوں نے 6،6 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیاکے گلین مک گرا نے ایک اننگز میں پانچ وکٹوں کا کارنامہ تین مرتبہ سرانجام دیا، جبکہ ریان ہیرس اور جیسن گلیسپی نے بالترتیب 3اور2مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں لیں۔

Share this post

PinIt

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top